حیدرآباد۔18جون(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آر بی
آئی کے گورنر رگھو رام راجن سے کسانوں کے قرضوں کی معافی سے متعلق بات چیت
کی۔ اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو نے رگھو رام راجن کو کسانوں کی زبون حالی
سے متعلق واقف کر
وایا۔ دو دن قبل آر بی آئی بنک نے تلنگانہ اور آندھرا
پردیش کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے کسانوں کے قرضوں کے معافی کے فیصلہ پر
اعتراض کی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اگر ریاستی حکومتیں اس اسکیم پر سنجیدہ
ہونے کی صورت میں آر بی آئی نے بھی سنجیدگی ظاہر کی ہے۔